12

تھانہ بخشن خان پولیس کی بڑی کاروائی،عادی منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ بخشن خان محمد علی کی سربراہی میں محمد عارف ASIنے مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم کے ہمراہ چک نمبر50فتح میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے عادی منشیات فروش ماجد عرف ماجو کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضہ سے 2400گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم کو پابند سلاسل کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیااور مقدمہ سے متعلق تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ ضلع بہاولنگر کو منشیات سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے۔عوام الناس کو چاہیے کہ منشیات فروشوں سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں