14

وفاقی حکومت کا کم پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے روزگار ایک اور منصوبہ شروع

لاہور : نوجوانوں کو کاروبار اور روزگار کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے کم پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ذاتی کاروبار کا ایک اور منصوبہ شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں منعقد ہوا، اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب اور اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک بھر میں ’شاپ آن وہیل‘ منصوبہ شروع کرنے کی تیاری کے بارے میں گفتگو ہوئی، چھوٹے کاروبار کا منصوبہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے شروع ہوگا۔اجلاس میں پنجاب سے منصوبے کی رجسٹریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں