183

فورٹ عباس میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں دوردراز سے مریضوں نے اپنی آنکھوں کا فری چیک اپ کروایا

فورٹ عباس میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں دوردراز سے مریضوں نے اپنی آنکھوں کا فری چیک اپ کروایا ۔آئی سرجن بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر خالد فاروق منہاس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پانچ سو کے قریب مریضوں کا مفت چیک کیا اور مفت ادویات بھی دی ۔ ملت ہسپتال بنگلہ روڈ فورٹ عباس میں فری آئی کیمپ کا افتتاح مسعود طاہر نے کیا ۔ ڈاکٹر خالد فاروق منہاس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم پانچ سو کے قریب مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے اور مفت ادویات بھی دیں گے ۔انشاء اللہ یہ فری میڈیکل کیمپ ہر ماہ لگایا جائے گا تاکہ غریب لوگ اس سے مستفید ہو سکیں ۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ ہم جدید فیکو مشین نے آپریشن کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں