189

فورٹ عباس نواحی گاوں 260 ایچ آر میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوے قانون کے رکھوالوں نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں

فورٹ عباس نواحی گاوں 260 ایچ آر میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوے قانون کے رکھوالوں نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں۔نائب تحصیلدار نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے امام بخش ولد اللہ دتہ۔رحیم بخش۔عبدالغفار۔عبدالستار۔عبدالغفور۔محمد فاروق پسران اللہ دتہ کے گھر کو مسمار کر دیا ۔2017 میں تمام 79 گھرانوں کو نوٹس۔مگر کارروائی صرف ایک گھرانے کے خلاف۔آئندہ پیشی 29 تاریخ اے ڈی سی آر بہاولنگر کے پاس ہے۔ نائب تحصیلدار نے پولیس کے ہمراہ مکان اور چار دیواری گرا دی ۔مکین کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور۔متاثرین کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں