197

بہاولنگر: ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور عمران محمود کادورہ بہاولنگر ،تھانہ سٹی اے ڈویثرن بہاولنگرکی انسپکشن ،پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی ، ڈی پی او آفس میں ایس ڈی پی اوز ضلع ہذاء سے کرائم میٹنگ بھی کی ۔

بہاولنگر(ایم ایچ کی رپورٹ )آر پی او بہاولپور عمران محمود نے بہاولنگر کادورہ کیا ،تھانہ سٹی اے ڈویثرن بہاولنگر کی انسپکشن کی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد انور کھیتران بھی ہمراہ تھے دوران ملاحظہ تھانہ کی حوالات،بیرکس ہائے ملازمان ،مال خانہ ،صفائی اور ریکارڈ تھانہ چیک کیا گیا۔بعدازاں آرپی او بہالپور نے ڈی پی اوآفس میں ایس ڈی پی اوز ضلع ہذاء سے کرائم میٹنگ بھی کی ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او بہاولپور نے کہا مقدمات میں صاف ،شفاف اور حقیقت پر مبنی تفتیش کرنے اور ہر حال میں ریکوری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔پولیس کا کام عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہے پولیس افسران اس ضمن میں تمام وسائل برو ئے کار لا تے ہوئے عوام کا تحفظ یقینی بنائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران اسٹریٹ کرائم سمیت منشیات ،قمار بازی اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کرنے کے ساتھ ساتھ آئس کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف بھی کاروائیاں کریں ۔انہوں نے تھانوں میں آنے والے سائلین کی بروقت دادرسی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ درخواست گزاروں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور ایف آئی آرکے اندراج کو بروقت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں