180

حکو مت پاکستان کی کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں آج فورٹ عباس میں بھی پلانٹ فارپاکستان منایاجارہاہے۔ جس میں محکمہ جنگلات کے رینج آفیسر ایوب ملکیرا نےتحصیل بھر میں ایک لاکھ پودے لگانے کا عمل جاری

حکو مت پاکستان کی کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں آج فورٹ عباس میں بھی پلانٹ فارپاکستان منایاجارہاہے۔جس میں محکمہ جنگلات کے رینج آفیسر ایوب ملکیرا نےتحصیل بھر میں ایک لاکھ پودے لگانے کا عمل جاری.کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت فورٹ عباس میں محکمہ جنگلات کی طرف سے پودے لگائیے گئے، تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کے تحصیل انچارج رینج آفیسر محمد ایوب ملکیرا نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق آج سے مختلف جہگوں پر فری پودے تقسیم کر رہے ہیں اور لگا بھی رہے ہیں جبکہ ہم نے آج 500سو پودے لگائے ہیں اسی ماہ کے آخر تک ہم نے ایک لاکھ پودا لگانا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو پودے لگانے کے بارے میں آگاہی اور پودوں کے فوائدکے بارے میں بھی آگاہ کیا اد تیرہ روزہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی کامیابی کیلئے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، طلبہ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیے رہے ہیں  کلین اینڈ گرین پاکستان وزیراعظم عمران خان کے انقلابی وژن کا مظہر ہے انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا ہفتہ صفائی کے آغاز پر خصوصی پیغام ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت شہروں اور دیہات میں مستقل صفائی کا پائیدار نظام لائیں گے۔ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم نئی نسلوں کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول دینے کی جانب پی ٹی آئی حکومت کا احسن اقدام ہے پنجاب میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی کامیابی کیلئے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں اور طبی مراکز میں بھی ہفتہ صفائی منانا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری صدقہ جاریہ ہے اور صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے، لہٰذا کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں طلبہ سمیت ہر شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لے محکمہ جنگلات کے زیراہتمام تمام اضلاع میں شجرکاری کی جارہی ہے اسی سلسلے میں آج میونسپل کمیٹی فورٹ عباس اور دیہی یونین کونسلوں میں ایک لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کرنا ہےفورٹ عباس محکمہ جنگلات کا عملہ انشا اللہ دن رات ایک کر کے ملک کو سر سبزبنانے میں پیش پیش ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں