173

ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میئر لندن صادق خان کو آفت قرار دے دیا، انکا کہنا تھا کہ صادق خان کو جتنی جلد ممکن ہو عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔

لندن میں 24 گھنٹوں میں 3 افراد کے قتل کی خبر پر سوشل میڈیا بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صادق خان کو لندن میں جرائم پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے ناکہ مجھ پر۔

امریکی صدر نے میئر لندن پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے صادق خان کو برطانیہ کیلئے آفت قرار دے دیا جبکہ صادق خان کو عہدے سے ہٹنے کا مطالبہ بھی کردیا، اس کے جواب میں میئر لندن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے بیان کا جواب دے کر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔

The post ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں