120

صدر ٹرمپ کی قریبی ساتھی اور وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز مستعفی

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہی ہیں۔

انھوں نے انھیں ’جنگجو‘ کہہ کر ان کی تعریف کی اور ان کا کہنا تھا کہ ان کی ترجمان جون کے اختتام پر اپنی آبائی ریاست آرکنساس منتقل ہو جائیں گی۔

سارا سینڈرز نے کپکپاتی ہوئی آواز میں کہا ’میرے لیے یہ تجربہ زندگی بھر ناقابلِ فراموش رہے گا اور میں صدر (ٹرمپ) کی سب سے زیادہ بے باک اور وفادار حامی رہوں گی‘۔

تین بچوں کی والدہ سارا سینڈرز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ مزید وقت گزارنے کی خواہشمند ہیں۔ کبھی کبھار وہ وائٹ ہاؤس کے پریس عملے کو بھی اپنے بچوں جیسا رویہ رکھنے پر ڈانٹ دیا کرتی تھیں۔

The post صدر ٹرمپ کی قریبی ساتھی اور وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز مستعفی appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں