275

فورٹ عباس میں ایف ایف سی کی جانب سے کپاس کی منافع بخش کاشت کے بارے آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا

فورٹ عباس (فہیم عدنان )فورٹ عباس میں ایف ایف سی کی جانب سے کپاس کی منافع بخش کاشت کے بارے آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔سمینار میں محکمہ زراعت کے آفیسرز ،بانی فورٹ پریس کلب اورکاشتکاروں نے بھر پور شرکت کی . سیمینار کے مہمان خصوصی وائس چئیرمین مہر ایاز ،ہیڈ آف سیل ریجن بھاول پور احسن علی ظفر،ہیڈ آف فارم ایڈوائزی سنٹر رحیم یار خان عبد الحمید لودھی،ایگری سروسز آفیسر بھاولنگر محمد اسد ، ہیڈ آف سیل ڈسٹرکٹ بھاولنگر راجہ اسامہ،بانی فورٹ پریس کلب مبشر چوہدری نے شرکت کی۔
سیمینار میں کپاس کی فی ایکٹر پیدوار بڑھانے کے بارے میں کاشتکاروں کو آگاہ کیا گیا اس موقع پر عبد الحمید لودھی کا کہنا تھا کہ اچھی پیدوار کے لئے یوریا کو پانی میں مکس کر کہ فلڈ کیا جائے تو فصل اچھی ہو گی۔احسن علی ظفرہیڈ آف سیل ریجن بھاول پورنے کہا کہ کپاس کی چالیس من پیدوار کے لئےیوریااور ڈی اےپی کھادوں کامناسب استعمال کرنا ضروری ہے ۔ او موقع پر محمد اسد ایگری سروسز آفیسر بھاولنگرنے کہا کہ پچھلے سال کپاس کی پیداور اگر کم ہوئی ہے تو ناقص بیج اور کھادوں کا نا مناسب استعمال ہو سکتا ہے۔ ہمارے آج کے سیمینار کا مقصد بھی یہی تھا کہ کاشتکاروں کو کھادوں کے مناسب استعمال کے بارے میں بتایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں