266

فورٹ عباس : رورل ہیلتھ سنٹر مروٹ لیڈی ڈاکٹر فرزین اشرف کے خلاف مروٹ کی عوام کا احتجا ج

فورٹ عباس (کرائم رپورٹر )لیڈی ڈاکٹر فرزین اشرف BPS-18میں عر صہ 12سال سے اپنے سیاسی اثرورسوخ کی بناء پر رول ہیلتھ سنٹر مروٹ میں تعینات ہے ۔جبکہ رول ہیلتھ سنٹر میں لیڈی ڈاکٹر کی سیٹ ہی موجود نہ ہے ۔جس سے علاقہ کی غریب عوام شدید پریشان ہے جو کہ سرکاری ریکارڈ کے مطابق عرصہ 9-10ماہ سے سرکاری ہسپتال میں ایک بھی ڈلیوری نہ کروائی گئی ہے۔تمام مریضوں کو اپنے پرائیوٹ کلینک پر آنے کا کہتی ہے ۔جہاں غریب عوام سے ڈلیوری اور DEEکے ہزاروں روپے وصول کئے جاتے ہیں ۔لیڈی ڈاکٹر فرزین اشرف کی لاپرواہی اور نااہلی کی وجہ سے زچگی کے دوران مریضوں کے ساتھ کئی حادثات ہو چکے ہیں ۔جسکی محکمانہ انکوائریوں میں لیڈی ڈاکٹر کو فوری تبدیل کرنے کی سفارشات کی جا چکی ہیں ۔مگر محکمہ صحت کے اعلیٰ آفسران سے ملی بھگت کی وجہ سے کوئی کاروائی ناہوئی ۔جس پر مروٹ کی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ماہانہ لاکھوں روپے سرکار سے تنخواہ لینے کے باوجود سرکاری ہسپتال میں پچھلے 9ماہ میں ایک بھی ڈلیوری نہ کروائی ۔ڈاکٹر پیشہ کو استعمال کر کے متنازع زمین خرید کر اثرورسوخ سے واہ گذار کروا کر مہنگے داموں بیچنا کام بنایا ہوا ہے۔حال ہی میں محمد بشیر ولد حاجی محمد قوم پنوار کی جگہ اور اس کے لاکھوں روپے کے سامان پر ناجائز قابض ہے ۔لیڈی ڈاکٹر فرزین اشرف اپنی ڈیوٹی پر کوئی توجہ نہیں دیتی۔ہیلتھ سنٹر مروٹ میں فی میل مریضوں کا کوئی پرسان حال نہ ہونے پر عوام کا وزیراعظم عمران خان ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور منسٹر ہیلتھ ڈاکٹر یاسمین راشد سے نئے پاکستان میں مروٹ جیسے پسماندہ علاقہ میں لیڈی ڈاکٹر فرزین امجد کی عدم دلچسپی اور سرکاری ہسپتال میں کام ناکرنے پر فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں