285

فورٹ عباس :مہمان خصوصی بانی فورٹ پریس کلب مبشر حسن نےفورٹ سٹی فٹ بال کےکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

فورٹ عباس (فہیم عدنان)فورٹ عباس کے ینگ شاہینوں نے گرائونڈ نہ ہونے کے باوجود ضلع بھر میں اپنا نام پیدا کیا۔ فورٹ عباس کے یہ ینگ شاہین فٹ بال میں اپنا لوہا منواتے ہیں ۔بدقسمتی سے فورٹ عباس میں فٹ بال کا کوئی گرائونڈ میسر نہیں ۔لیکن پھر بھی ان شاہینوں نے فٹ بال میں اپنا نام پیدا کیا ۔فورٹ سینئر اور فورٹ جونئیر کے درمیان ہونے والے میچ میں فورٹ سینئرنے دو صفر سے برتری حاصل کر کہ ٹرافی اپنے نام کی اس موقع پرکوچ کا کہنا تھا آج کی یہ تقریب تقسیم انعامات کھلاڑیوںکی حوصلہ افزائی کے لئے رکھی گئی ہے ۔تاکہ ان میں مزید جوش پیدا ہو۔ٓآج کی اس تقریب کے مہمان خصوصی بانی فورٹ پریس کلب مبشر حسن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر مبشر حسن نے کہا کہجہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔ یہ کھلاڑی ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں ۔ان کی حوصلہ افزائی ہونے سے ان میں جوش پیدا ہوتا ہے ۔مجھے افسوس ہے کہ ہمارے مستقبل کے ان شاہینوں کے لئے کوئی گرائونڈ نہیں ۔جو گرائونڈ ہے وہاں ان کو کھیلنے نہیں دیا جاتا یہ ان کے ساتھ ناانصافی ہے ۔اگر مقامی انتظامیہ ان شاہینوں پر غور کرے تو یہ شاہین آ سمان کی بلندیوں کو چھونے کا حوصلہ رکھتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں