285

گورنمنٹ ڈگری کالج فورٹ عباس میں سالانہ تقریب کا انعقادہوا جس میں طلباء و اساتذہ سمیت معززین علاقہ وسماجی سیاسی شخصیات نے شرکت کی،طلباء نے مختلف ثقافتی ادبی پروگرام پیش کئے ۔

فورٹ عباس(فہیم عدنان نمائندہ فورٹ نیوز فورٹ عباس ) گورنمنٹ ڈگری کالج میں سالانہ کنوکشن کا انعقاد،طلباء و اساتذہ سمیت معززین علاقہ وسماجی سیاسی شخصیات کی شرکت،طلباء نے مختلف ثقافتی ادبی پروگرام پیش کئے ،حاضرین محفل نے خوب سراہا ،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز میں سالانہ کنوکشن کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا،نعت کا ہدیہ بھی پیش کیا گیا ،اس موقع پر کالج ہذاکے طلباء نے مختلف رنگارنگ پروگرام ٹیبلوز،خاکے اور علاقائی ثقافتی پروگرامات کے علاوہ میوزیکل شو بھی پیش کئے گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور رائو محمد افضل،ایم پی اے فورٹ عباس چوہدری محمد ارشد لیڈر،سابق ایم پی اے فورٹ عباس محمد نعیم انور،مسلم لیگ ضیاء کے امیدوار نعمان جاویدسمیت فورٹ پریس کلب کے بانی مبشر حسن چوہدری، سینئر صحافی نوید گلزیب چوہدری، سماجی وصحافتی شخصیت عامرسلطان،سابق کالج ہذاکے پرنسپل صدیق شاد ، جبکہ کا لج ہذا کے پرنسپل پروفیسر ماجد علی ماجد، ڈگری کالج مروٹ کے پر نسپل محمد اصغر بھٹہ،پروفیسر محمد اشرف ،،ودیگر سٹاف بھی موجو د تھے۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ایسی غیرنصابی سرگرمیاں ہو نی چاہیے جس سے بچوں میں ٹینلٹ اجا گر ہو تا ہے ،اور اس سے بچوں میں نئی راہ اور کچھ کرنے کی صلاحیت سامنے آتی ہیں ۔ تقریب میں احمد ماجد نے مختلف ایکٹر اور سیاسست دانوں کی پیروڈی کر کہ حاضرین محفل کے دل جیت لئے۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر محمد اشرف ،احمد ماجد اور نعمان مصطفی نے سرا نجام دیے جن کو حاضرین محفل نے خوب سراہا اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر ماجد علی ماجدنے کہاکہ سات سال بعد اس کالج میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں ہوئی ہیں جس میں بچوں نے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کی تقریبات سے طلباء آگے لانے میں معاون ثابت ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں