166

مقبوضہ کشمیر : محاصرے کے دوران نوجوان شہید

قابض بھارتی  فورسز نےمقبوضہ کشمیر میں محاصرے کے دوران 1نوجوان کو شہید کردیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پلواما کے علاقے ترال کا محاصرہ کیا ،کشمیر میڈیا سروسز کے مطابق محاصرے کے دوران بھارتی فورسزنے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

بھارتی فورسز کے مظلوم و بے گناہ کشمیریوں پر مظالم ڈھانےکا سلسلہ کم ہونے کے بجائے روز بہ روذ بڑھ رہا ہے ۔کے ایم ایس کے مطابق آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں گھر گھر تلاشی کا عمل جاری تھا،قابض انتظامیہ نے ترال، اونتی پورہ اور پامپور میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے۔

ادھر بھارتی فورسز کے مظالم میں گزشتہ ماہ زخمی ہونے والی خاتون سری نگر کے اسپتال میں دم توڑ گئی۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کےیومِ شہدائے جموں کشمیرکے موقع پر قابض بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں کے علاقے سفنا گری کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا ۔

The post مقبوضہ کشمیر : محاصرے کے دوران نوجوان شہید appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں