186

روس : افغان امن مذاکرات میں امریکا نے شرکت کی تصدیق کر دی

روس میں ہونے والے افغان امن مذاکرات میں امریکا نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق روس کے شہر ماسکو میں آج ہونے والی امن کانفرنس میں طالبان کا وفد بھی شرکت کرے گا جبکہ امریکہ نے بھی شرکت کی تصدیق کر دی ہے ۔

نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کرانے کے لیے تمام ممالک کو تعاون کرنا چاہیے، طالبان سے براہ راست مذاکرات میں افغان حکومت کا متبادل کوئی اور نہیں ہوسکتا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کے مطابق روس میں افغان امن مذاکرات میں ماسکو میں موجود امریکی سفارت کار شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ ماسکو میں افغان امن مذاکرات میں پاکستان اور چین سمیت 12 ممالک کو مدعو کیا گیا ہے، افغان حکومت مذاکرات میں شرکت نہیں کر رہی، تاہم افغان امن کونسل کا وفد آزادانہ حیثیت میں کانفرنس میں شریک ہوگا۔

The post روس : افغان امن مذاکرات میں امریکا نے شرکت کی تصدیق کر دی appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں