96

امریکا مڈٹرم الیکشن : 435 نشستوں میں سے 155 پرری پبلکنز اور 152 پر ڈیمو کریٹس کو برتری حاصل

امریکا مڈٹرم الیکشن :امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں تمام ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

اب کی موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ 435 میں سے155 نشستوں پرری پبلکنز اور 152 پر ڈیمو کریٹس کو برتری حاصل ہے ،اب تک کے نتائج کے مطابق سینیٹ میں ری پبلکنز کی 45 اور ڈیموکریٹس کی 37 نشستیں ہوگئی ہیں۔

امریکی ریاستوں کے50 میں سے36 گورنروں کاانتخاب بھی ہو اجس میں ری پبلکنز کے گورنرز کی تعداد 16 اور ڈیموکریٹس گورنرز کی تعداد 12 ہوگئی ۔

واضح رہے کہ ایوان نمائندگان میں اکثریت کے لیے کسی بھی جماعت کو 218 نشستیں درکار ہیں، حکمراں جماعت ری پبلکنز ایوان نمائندگان میں برتری برقرار رکھ سکے گی یا نہیں یہ یاک بڑا سوال ہے ۔

The post امریکا مڈٹرم الیکشن : 435 نشستوں میں سے 155 پرری پبلکنز اور 152 پر ڈیمو کریٹس کو برتری حاصل appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں