96

آئیڈیاز 2018 میں 12 ایونٹ ہوں گے، یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان

ideas 2018

کراچی: دفاعی سازو سامان کی نمائش آئیڈیاز 2018 سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ آئیڈیاز 2018 میں 12 ایونٹ ہوں گے، یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق دفاعی سازو سامان کی نمائش آئیڈٰیاز 2018 میں ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن کے ڈائریکٹر کی جانب سے بریفنگ دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئیڈیاز 2018 میں سروسز کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ شہریوں کے لیے 29 نومبر کو نشان پاکستان کلفٹن پر شو ہوگا، پاک فضائیہ، بحریہ بھی عسکری مہارت کا مظاہرہ کریں گے، محکمہ ڈاک 10 روپے مالیت کا ٹکٹ 27 نومبر کو جاری کرے گا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات دفاعی سیمینار کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں دو سال بعد منعقد ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 27 سے 30 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی، وزیراعظم عمران خان دفاعی نمائش کا افتتاح کریں گے۔

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کے موقع پر آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے سندھ حکومت کے ایم سی کی مدد سے شہر تزئین و آرائش کرے گی۔

ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی اس نمائش کے انعقاد سے پاک فوج کے تینوں شعبہ جات کو اپنی عسکری قوت نمایاں کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس موقع پر ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

The post آئیڈیاز 2018 میں 12 ایونٹ ہوں گے، یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں