90

تجاوزات کے خلاف آپریشن: کراچی کے متعدد علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام

کراچی: شہرِ قائد کے مصروف ترین علاقے صدر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے شروع کیے جانے والے آپریشن کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے متعدد علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر، شارع لیاقت اور اطراف میں ٹریفک جام ہونے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

نشتر روڈ، ڈرگ روڈ، حب ریور روڈ پر بھی درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں، صدر میں آپریشن کے بعد قبضہ مافیا نے ایک بار پھر ٹھیلے اور پتھارے لگانا شروع کر دیے۔

بد ترین ٹریفک جام کی وجہ سے دفاتر سے گھروں کو جانے والے افراد کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ دیر تک سڑکوں پر بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

The post تجاوزات کے خلاف آپریشن: کراچی کے متعدد علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں