93

امریکا نے 8 ممالک کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت دیدی

امریکا کی ایران پر دوسرے مرحلے کی پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا ۔نئی پابندیاں تیل ،شپنگ ،شپ بلڈنگ اور مالیاتی شعبے پر عائد ہوں گی ۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ان آٹھ ممالک کو ایران سے تیل خریدنے پر استثنیٰ‌ دیا گیا ہے ۔ ان ممالک کو وقتی طور پر پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے تاکہ وہ ایران سے تیل خرید سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان آٹھ ممالک نے ایران کے ساتھ تعاون اور اس سے تیل کی خرید میں بہت حد تک کمی کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان آٹھ ممالک میں امریکی اتحادی اٹلی، جاپان اور جنوبی کوریا بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ امریکا نے آج سے ایران سنہ 2015ء کو برخاست کی گئی اقتصادی پابندیاں دوبارہ بحال کردی ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ایران پر لگنے والی یہ پابندیاں اس پر لگائی جانے والی ’اب تک کی سخت ترین پابندیاں ہوں گی‘۔ ان پابندیوں کا نشانہ ایران اور اس کے ساتھ تجارت کرنے والی تمام ریاستیں ہوں گی۔

امریکی فیصلے کے تحت سن 2015 کے جوہری معاہدے کے بعد جو پابندیاں ختم ہوئی تھیں وہ دوبارہ عمل میں آ جائیں گی۔تمام آٹھ ممالک کو وقتی طور پر ایران سے تیل کی خریداری کے لیے ان پابندیوں سے چھوٹ دی گئی ہے۔

The post امریکا نے 8 ممالک کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت دیدی appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں