75

توہین رسالت کرنے والے معافی کے حق دار نہیں، سراج الحق

siraj ul haq

کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ توہین رسالت کرنے والے معافی کے حق دار نہیں ہیں، حق اور باطل کا یہ معرکہ قیامت تک جاری رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں حرمت رسول مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریے اور اسلامی فلسفے کا نام ہے، عشق مصطفی قیامت تک جاری رہے گا۔

بدقسمتی سے مغرب کو خوش کرنا ہمارے حکمرانوں کی پالیسی رہی ہے

سراج الحق
امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بدقسمتی سے مغرب کو خوش کرنا ہمارے حکمرانوں کی پالیسی رہی ہے، مولانا سمیع الحق کو قتل کیا گیا پاکستان کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ آسیہ کی رہائی پر مغرب خوش اور برطانوی وزیراعظم اپنی قوم کو مبارکبادیں دے رہی ہیں، حضور سے عشق و محبت کے اظہار سے حکومتی دھمکیاں ہمیں نہیں روک سکتی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے پوری قوم کو امتحان اور پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، آسیہ رہائی کے فیصلے پر ایک لارجر بینچ تشکیل دے کر مقدمہ کو دوبارہ سنا جائے اور جب تک مقدمہ کا فیصلہ نہیں ہوتا، آسیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پوری قوم کو امتحان اور پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان ایک ذمہ دار فرد ہونے کا ثبوت دیں۔

The post توہین رسالت کرنے والے معافی کے حق دار نہیں، سراج الحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں