75

صدراوروزیراعظم کا مولانا سمیع الحق کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس، واقعے کی شدید مذمت

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام (س) اور دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے جاں بحق ہونے پر صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے اپنے گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کو مولانا سمیع الحق کے جاں بحق ہونے کی اطلاع چین میں دی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی سیاسی اوردینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مولانا سمیع الحق کی شہادت سے ملک جید عالم دین اور اہم مذہبی رہنما سے محروم ہوگیا۔

مشکل کی گھڑی میں لواحقین کو تنہانہ چھوڑا جائے، وزیر اعظم نے مولانا پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے،وزیراعظم نے واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔

اس کے علاوہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے مولانا سمیع الحق کے قتل پر اظہارافسوس کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے، اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، جو میرے لئے صدمے کا باعث ہے، ان کی موت ہم سے کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، ایک عالم دین کا قتل پوری امت کے لئے انتہائی افسوسناک ہوتا ہے۔

The post صدراوروزیراعظم کا مولانا سمیع الحق کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس، واقعے کی شدید مذمت appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں