74

حکومت اورمظاہرین میں معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد: حکومت اور مظاہرین میں کامیاب مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پاگیا، جس کے بعد دھرنے ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں‌ دھرنے پر بیٹھے مظاہرین اور حکومتی نمائندوں میں جاری مذاکرات کامیابی سے ہم کنار ہوئے، معاہدے کی کاپی اے آر وائی نیوزنے حاصل کرلی.

معاہدہ پانچ نکات پر مشتمل ہے، جس کے مطابق حکومت کی طرف سے مظاہرین کو تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے.

حکومت آسیہ بی بی کیس میں نظرثانی اپیل پر اعتراض نہیں کرے گی، آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے حکومت قانونی کارروائی کرے گی.

معاہدے کے مطابق 30 اکتوبر سے لے کر اب تک گرفتار ہونے والے تمام مظاہرین کو رہا کیا جائے گا، دوسری جانب ادھر مظاہرین کی قیادت نے کسی بھی شخص کی دل آزادی ہونے پر معذرت کی ہے۔ 

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنا کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی تھی۔

The post حکومت اورمظاہرین میں معاہدہ طے پا گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں