187

امریکی سینیٹرز کا سعودی عرب سے سول جوہری توانائی مذاکرات منسوخ کرنے کا مطالبہ

سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کے بعد امریکی سینیٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سعودی عرب سے سول جوہری توانائی مذاکرات منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مطالبہ کرنے والوں میں ڈیموکریٹ اور ری پبلکن سینیٹرز شامل ہیں۔ری پبلکنز سینٹرز نے اپنے خط میں کہا کہ اگر صدر ٹرمپ نے بات چیت ختم نہ کی تو وہ امریکا، سعودی عرب مجوزہ معاہدہ روکنے کے لیے اٹامک انرجی ایکٹ استعمال کریں گے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے انھیں دھوکا نہیں دیا، امید ہے معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کئی چیزوں کو دیکھنا ہوگا، دیکھتے ہیں معاملے کا کیا حل نکلتا ہے؟

The post امریکی سینیٹرز کا سعودی عرب سے سول جوہری توانائی مذاکرات منسوخ کرنے کا مطالبہ appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں