184

امریکی وزیر دفاع کا یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ

امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے یمن جنگ میں شریک تمام فریقن سے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا انھوں نے کہا ہےکہ یہ 30 دن میں کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں امن کوششوں کی جانب بڑھنا ہے۔

واشنگٹن میں موجود امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا کہ سیزفائر مذاکرات 30 دن کے اندر شروع کرنےکی ضرورت ہے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ امن کی کوششیں مستقبل میں کریں گے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی حوثی باغیوں سے سعودی عرب اور سعودی اتحاد سے یمن میں حملے روکنے کا مطالبہ کر دیا۔امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ ماہ اقوام متحدہ کے تحت بات چیت شروع کی جانی چاہیے۔

The post امریکی وزیر دفاع کا یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں