144

وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

لاہور: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے.

تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میں‌ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ بھی شریک تھے.

وزیراعظم نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی احسن طریقے سے چلانے پر اسپیکر کی تعریف کی

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی اس ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا. ساتھ ہی پنجاب سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر انتخابات پربھی گفتگو کی گئی.

اس موقع پر وزیراعظم نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی احسن طریقے سے چلانے پر اسپیکر کی تعریف کی، اسپیکرنے وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب کے کامیاب دورے کی مبارک باد دی.

قبل ازیں وزیراعظم لاہور پہنچے، تو گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ان کا استقبال کیا.


مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین ترقی کا نیا باب کھولے گا: چینی وزارت خارجہ


وزیراعظم عمران خان سےارکان اسمبلی کی ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب بھی موجود تھے.

اس موقع پر ارکان اسمبلی نے 100 روزہ ایجنڈے پرپیش رفت سے متعلق بریفنگ دی.

یاد رہے کہ آج چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا  ہے کہ چین وزیراعظم عمران خان کے دورے کا منتظر ہے. وزیراعظم عمران خان دو نومبر کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے.

The post وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں