166

بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کو 7 سال قید کی سزا

ڈھاکا: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم اور موجودہ اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کوامدادی رقم میں خرد برد کے الزام میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو چیریٹی ادارے میں خرد برد کی رقم جمع کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

واضح رہے کہ  بنگلہ دیش کی عدالت نےرواں  سال  فروری میں  کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کو 5سال قید کی سزا سنا ئی تھی ۔جیسے انھوں نے   سیاسی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیاتھا۔

مزید پڑھیے :  کرپشن کیس میں خالدہ ضیاء کو 5سال قید کی سزا

خیال رہے  کہ خالدہ ضیا، اُن کے بڑے بیٹے اور  چار افراد پر2001سے2006 کے دور حکومت میں یتیموں کے ٹرسٹ کے قیام میں تقریباً ڈھائی لاکھ ڈالر کی خرد برد کا الزام تھا،جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اُنہیں پانچ سال قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے 73 سالہ اپوزیشن لیڈر کی علالت کی وجہ سے اُن کی غیر حاضری میں ہی ان کو سزا سنا دی جس پر خالدہ ضیاء کے وکلاء احتجاج کرتے ہوئے سماعت کے دوران ہی عدالت سے باہر آگئے تھے۔

The post بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کو 7 سال قید کی سزا appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں