65

کراچی: ایک روز قبل لاپتہ ہونے والی پولیو ورکر بازیاب

کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی سے ایک روز قبل پولیو کام کے دوران لاپتہ ہونے والی نوجوان ٹیم ورکر فبہیا وقار کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر اے 3 میں پولیو کا کام کرنے والی 17 سالہ لڑکی 26 اکتوبر کو لاپتہ ہوگئی تھی، اہل خانہ نے رات گئے خواجہ اجمیر نگری تھانے میں مقدمہ درج کروایا۔

پولیس نے اہل خانہ کی مدعیت میں ایف آئی آر 332/2018 اور 365/ بی (اغوا) کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے لڑکی کی تلاش شروع کردی تھی۔

خواجہ اجمیر نگری پولیس نے 17 سالہ فبہیا وقار نامی لڑکی کو نارتھ کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب سے بازیاب کرایا اور دو لڑکوں کو حراست میں بھی لیا۔

پولیس افسر امتیاز میر جٹ نے  اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے لڑکی کے بازیاب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’فبہیا کو ایک کمرے میں بند کر کے  حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا،  کارروائی کے نتیجے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا‘۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے لڑکے نے فہبیا سے نکاح کا دعویٰ کیا جبکہ فبہیا نے اپنی مرضی سے گھر سے فرار ہونے کا اعتراف کیا۔ علاوہ ازیں لڑکی کے والد نے بیٹی کے بازیاب ہونے کی تصدیق کردی۔

The post کراچی: ایک روز قبل لاپتہ ہونے والی پولیو ورکر بازیاب appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں