111

قابض بھارتی فورسز کے مظالم سے مزید 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسزکے ظلم اور بر بریت کا شکار ہو کر مزید 2 کشمیری شہید کر ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے سری نگر کے علاقے نوگام میں محاصرے کے دوران 2کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کیا۔

جس کےبعد چار روز کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ،سری نگر اور بڈگام میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ  رواں ہفتے مقبوضہ کشمیر کی وادی آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 9کشمیریوں کی ہلاکت پر آج مکمل ہڑتال کی گئی ۔ہڑتال کی کال حریت رہنماؤوں سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی ہے۔

The post قابض بھارتی فورسز کے مظالم سے مزید 2 کشمیری شہید appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں