94

سعودی صحافی کی لاش کے ٹکڑے مل گئے

استنبول: برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے مل گئے ۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی صحافی کی لاش کے ٹکڑے مل گئے ہیں۔ لاش کے باقیات تحقیقات کے دوران سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ سے ملے جن کو تحویل میں لے لیا گیاہے۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ لاش کےٹکڑےسعودی قونصل جنرل کےگارڈن میں چھپائے تھے۔ جمال خاشقجی کا چہرہ بھی مسخ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کو پہچاننا مشکل ہو رہا ہے۔

قبل ازیں ترک صدررجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمال خاشقجی کوسعودی قونصلیٹ میں ہی ماراگیا۔

ترکی کے صدر کا کہنا تھا کہ ترک حکام نے سعودی صحافی کے قتل کی تحقیقات شروع کی ہیں جس کے مطابق جمال خاشقجی شادی کے کاغذات کی تیاری کے لے استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ گئے تھے۔

رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ قتل کے واقعے پر سعودی وزیر خارجہ سے بھی رابطے کیے گئے، قتل ہماری سرزمین پر ہوا ہے اس لیے تحقیقات کی ذمے داری بڑھ گئی۔

The post سعودی صحافی کی لاش کے ٹکڑے مل گئے appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں