125

کاروبارمیں اتارچڑھاؤآتے رہتے ہیں پریشان نہیں ہونا چاہیے‘ اسد عمر

Asad Umar

کراچی : وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ٹرانسپرنسی لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیرخزانہ اسدعمر نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کیا اور چیئرمین، ایم ڈی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات کی۔

ملاقات میں شرکا نے اپنے مسائل سے متعلق وزیرخزانہ اسد عمر کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے مسائل کی یقین کے حل کی یقین دہائی کرائی۔

اس موقع پراسدعمر نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ٹرانسپرنسی لائیں گے، اسٹاک مارکیٹ میں بہترین گروتھ ہے، بہترین نتائج کے لیے محنت جاری رکھیں گے۔

وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کاروبارمیں اتارچڑھاؤآتے رہتے ہیں پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

معیشت کا بنیادی ڈھانچہ ٹھیک ہوگا تو روپے کی قدر مستحکم ہوگی، اسد عمر

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ معیشت کا بنیادی ڈھانچہ ٹھیک کریں گے تو روپے کی قدر مستحکم ہوگی، پاکستان کے لئے بیل آؤٹ پیکیج ناگزیر ہے۔

اسد عمرکا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے بھی 18 بار آئی ایم ایف پروگرام میں جاچکا ہے۔

The post کاروبارمیں اتارچڑھاؤآتے رہتے ہیں پریشان نہیں ہونا چاہیے‘ اسد عمر appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں