123

قطری وزیر خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے

Qatar

اسلام آباد : قطرکے وزیرخارجہ آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، وہ وزیراعظم عمران خان اور اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قطری وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی ایک روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

قطر کے وزیرخارجہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

پاک قطر وزرائے خارجہ مذاکرات دفتر خارجہ میں ہوں گے، ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کیے جائیں گے۔

قطری وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی پاکستان اور قطر کے درمیان بہتراقتصادی تعلقات اور ایل این جی معاہدے برقرار رکھنے سے متعلق پاکستان کی قیادت تفصیلی مذاکرات کریں گے۔

The post قطری وزیر خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں