182

بھارتی شہر امرتسر میں ٹرین حادثہ، 50 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست امرتسر میں پٹڑی پر بیٹھ کر میلہ دیکھنے میں مصروف عوام کے جم غفیر میں گھس گئی ۔ ٹرین کی زد میں آکر 50 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی ذرائع کے ابلاغ کے مطابق امرتسر میں حادثاتی طور پر سینکڑوں افراد میلہ دیکھتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئے ۔ خوفناک تصادم کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے سے قبل متاثرہ جگہ پر لوگوں کی بڑی تعداد میلہ دیکھنے میں مصروف تھی اور شرکاء آتش بازی میں مصروف تھے جس کی وجہ سے مجمع کو ٹرین کا سائرن سنائی نہیں آتش بازی حادثے کا سبب بنی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دسہرے کے تہوار کے موقع پر امرتسر شہر کے قریب جوڑا پھاٹک کے ریلوے ٹریک پر لوگوں کا ایک ہجوم جمع تھا اور راون کا پتلا جلایا جا رہا تھا کے شورو غل  اور آتش بازی کے شور کی وجہ سے پٹڑی پر بیٹھے ہوئے لوگوں کے آنے کا معلوم نہیں ہوسکا اور حادثاتی طور پر ٹرین کی زد میں آگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق حادثے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

The post بھارتی شہر امرتسر میں ٹرین حادثہ، 50 افراد ہلاک appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں