30

پاکستان کی قندھار حملے کی مذمت، افغان جمہوری عمل کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

Dr Mohammad Faisal

اسلام آباد: پاکستان نے قندھار کے گورنر ہاؤس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی بھرپور  مذمت کی ہے.

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے بیان میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں.

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان افغان جمہوری عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے، امید ہے کہ افغان پارلیمانی الیکشن پرامن ہوں گے

ڈاکٹر فیصل نے پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دیرپاامن واستحکام جمہوریت کے لئے ناگزیر ہے، دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں.

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مشکل اس لمحے میں افغان حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں اور جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں‌ گے.


مزید پڑھیں: افغانستان، گورنرقندھارسمیت اہم شخصیات خو دکش حملے میں ہلاک


یاد رہے کہ آج افغان صوبے قندھار کے گورنر ہاؤس میں ہونے والے خود کش دھماکے میں گورنر زلمی اور جنرل مومن جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں افغان ریسولوٹ مشن کے سربراہ جنرل اسکاٹ ملر کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ محفوظ رہے ، جنرل ملر کو گورنر ہاؤس قندھار سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے.

The post پاکستان کی قندھار حملے کی مذمت، افغان جمہوری عمل کی حمایت جاری رکھنے کا عزم appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں