85

فرانس میں سیلاب سے 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پیرس : فرانس میں سال بھر کی بارش چند گھنٹوں میں برس پڑی، سیلاب سے 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے شمالی علاقے ٹریب میں سیلاب کے باعث 13 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

چند گھنٹوں میں برسنے والی بارش سے سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں۔ صورتحال کے پیش نظر ان علاقوں میں اسکول اور ادارے بند کردیے گئے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب متاثرہ علاقوں میں پولیس اور ریسکیو اہلکار ہیلی کاپٹروں کی مدد سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں۔

The post فرانس میں سیلاب سے 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں