78

صحافی گمشدگی معاملہ،مائیک پومپیو کی شاہ سلمان سے خصوصی ملاقات

سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے پرامریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیونے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے براہِ راست ملاقات کی۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے تھے جہاں وزیر خارجہ عادل الجبیرنے ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد مائیک پومپیو شاہی محل کے لیے روانہ ہوئے اور وہاں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے براہِ راست ملاقات کی۔

سعودی صحافی کے قتل کی تفتیش کیلئے ترک پولیس کی جانب سے پہلی بار استنبول میں سعودی سفارت خانے کی تلاشی لی گئی، جب کہ معاملے کی شفافیت جاننے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے سعودی فرمانروا کو ٹیلی فون بھی کیا گیا، تاہم شاہ عبداللہ نے جمال خاشقجی کی گمشدگی سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ جمال خشوگی امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے کالم نویس ہیں۔سعودی صحافی جمال خشوگی 2 اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں جانے کے بعد سے لاپتا ہیں۔ جس کے بعد ترک پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ سعودی صحافی کو قتل کردیا گیا تاہم سعودی قونصل خانے نے ترک پولیس کے الزام کو مسترد کردیا تھا ۔

The post صحافی گمشدگی معاملہ،مائیک پومپیو کی شاہ سلمان سے خصوصی ملاقات appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں