92

سعودی عرب نے صحافی کے قتل کے اعتراف کی تیاری کر لی

انقرہ: غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے صحافی جمال خشوگی کی دوران تفتیش ہلاک کے اعتراف کی تیاری کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب استنبول کے قونصل خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خشوگی کے دوران تفتیش کے اعتراف کے حوالے سے ایک رپورٹ تیار کر رہا ہے جس میں اعتراف کیا جائے گا کہ جمال خشوگی دوران تفتیش ہلاک ہوا۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے رپورٹ میں شامل کیا جائے گا کہ صحافی سے تفتیش بغیر پوچھے کی گئی اور اس میں جو ملوث ہیں انہیں جمال خاشقجی کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی 2 اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں جانے کے بعد سے لاپتا ہیں۔ جمال خشوگی امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے کالم نویس ہیں۔ جس کے بعد ترک پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ سعودی صحافی کو قتل کردیا گیا تاہم سعودی قونصل خانے نے ترک پولیس کے الزام کو مسترد کردیا تھا ۔

The post سعودی عرب نے صحافی کے قتل کے اعتراف کی تیاری کر لی appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں