25

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: شہبازشریف کواحتساب عدالت پہنچا دیا گیا

Shehbaz Sharif

لاہور: آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پراحتساب عدالت میں پیشی کے لیے پہنچا دیا گیا۔

شہبازشریف کی پیشی کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور احستاب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

نیب لاہور نے رواں ماہ 5 اکتوبر کو شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم ان کی پیشی پر انہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل : شہبازشریف کا 10 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

بعدازاں اگلے روز شہبازشریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں انہیں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا گیا تھا۔

The post آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: شہبازشریف کواحتساب عدالت پہنچا دیا گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں