78

گمشدہ صحافی کی وجہ سے پابندیاں لگیں تو جوابی کارروائی کریں گے

ریاض: سعودی عرب نے کہا ہے کہ صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی کی وجہ سے دی جانے والی دھمکیوں اور منفی اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی صحافی جماخشوگی کی گمشدگی پر اگر یہ ثابت ہوگیا کہ لاپتا سعودی صحافی جمال خشوگی استنبول میں سعودی قونصل خانے میں ہلاک کیے گیے ہیں تو ریاض حکومت کو سخت سزا دی جائے گی۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ نے پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا جب کہ اقوام متحدہ اور برطانیہ کی جانب سے بھی سخت لہجہ اختیار کیا گیا تھا۔

جس کے ردعمل پر  سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جلد حقائق منظر عام پر آجائیں گے، جمال خشوگی کے لاپتا اور قتل کی افواہیں سعودی عرب کے خلاف سازش ہے۔

ریاض حکومت کا کہنا تھا کہ عالمی قوتوں نے صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی کی وجہ سے کسی بھی قسم کی کارروائی کی تو بڑا ردعمل دیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی 2 اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں جانے کے بعد سے لاپتا ہیں۔ جمال خشوگی امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے کالم نویس ہیں۔

The post گمشدہ صحافی کی وجہ سے پابندیاں لگیں تو جوابی کارروائی کریں گے appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں