25

نوازشریف کےخلاف العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس کی سماعت آج ہوگی

Nawaz Sharif

اسلام آباد : احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت جج محمد ارشد ملک کریں گے۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

احتساب عدالت میں گزشتہ سماعت کے دوران معاون وکیل نے بتایا تھا کہ خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔

معاون وکیل کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کا بیان خواجہ حارث کی موجودگی میں ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔

چیف جسٹس کی نواز شریف کےخلاف ریفرنس نمٹانے کیلئےاحتساب عدالت کو 17 نومبر تک کی مہلت

یاد رہے کہ 12 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خلاف العزیز یہ اور فلیگ شپ ریفرنس نمٹانے کے لیےاحتساب عدالت کو سترہ نومبر تک کی مزید مہلت دی تھی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے بعد کوئی توسیع نہیں دی جائے گی سترہ نومبر تک کیسوں کا فیصلہ نہ ہوا تو عدالت اتوار کو بھی لگے گی۔

The post نوازشریف کےخلاف العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس کی سماعت آج ہوگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں