32

ماضی کی حکومتوں کے اقدامات کی وجہ سے بال بال قرض میں ڈوبا ہوا ہے: اسد عمر

لاہور:‌ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں سب سے زیادہ نشستیں پی ٹی آئی نے جیتی ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈز میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں نشستیں ہارنے کی وجہ حکومتی کارکردگی کو قرارنہیں دیا جا سکتا.

اسدعمر نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں عام انتخابات کا عکس نظرآیا، ہر سیاسی جماعت میں اونچ نیچ ہوتی ہے، ہمایوں اختر بڑے لیڈر ہیں مگر عمران خان سےموزانہ نہیں کیاجاسکتا.

انھوں نے گیس اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں پر کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے اقدامات کی وجہ سے بال بال قرض میں ڈوبا ہوا ہے، اداروں میں لوگ ن لیگ کے اور قانون بھی پچھلی حکومتوں کا ہے.

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جو فیصلے کئے وہ ماضی کی حکومتوں کی وجہ سےکرنے پڑے، ن لیگ نے 37فیصد بجلی کی قیمتیں بڑھائی تھیں، بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا ن لیگ کا دعویٰ جھوٹا ہے.

The post ماضی کی حکومتوں کے اقدامات کی وجہ سے بال بال قرض میں ڈوبا ہوا ہے: اسد عمر appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں