248

فور ٹ عباس :فورٹ عباس کے قصبہ مروٹ میں نجی ہسپتال کے خلاف کاروائی پر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کے خلاف احتجاج اور ریلی

مروٹ (ابو بکر صدیق نمائندہ فورٹ نیوز )فورٹ عباس کے نواحی قصبہ مروٹ میں نجی ہسپتال کے خلاف کاروائی پر پرائیویٹ ہسپتال اور شہریوں کا ڈپٹی ہیلتھ آفیسر فورٹ عباس ڈاکٹر نعمان احمد کے خلاف احتجاج اور ریلی ۔ احتجاج کرنے والوں نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نعمان کے خلاف نعرے درج تھے ۔ احتجاج کرنے والوں میں ہسپتال ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نعمان نے پرائیویٹ ہسپتال میں چھاپہ مارا اور امجد اسلام نامی شخص کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی اورانہیں گرفتار کروایا ۔اور لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ ہتک آمیز رویے رکھا اور کاروائی کے دوران گالم گلوچ اور ہراساں کیا ۔ احتجاج کرنے والوں کا وزیر اعلی پنجاب اور صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد سےڈپٹی ہیلتھ ڈاکٹر نعمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں