97

بیلجیئم میں ٹیکنیشن کی فائرنگ سے ایف 16 طیارہ تباہ

برسلز: بیلجیئم میں ٹیکنیشن نے ایف 16 طیارے سے فائرنگ کرکے فضائی اڈے پرکھڑے دوسرے ایف 16 طیارے کو تباہ کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیئم کے ہوائی اڈے پر ٹیکنیشن نے غلطی سے ایف 16 طیارے کی 20 ایم ایم فلکن کینن فائر کر دیا جس کے باعث سامنے کھڑا ایف 16 جیٹ طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

طیارے میں پورا ایندھن بھرا ہوا تھا اور کینن کی فائرنگ سے اس جہاز کو آگ لگ گئی جبکہ نزدیک ہی کھڑا ایک اور جیٹ طیارے کو بھی نقصان پہنچا۔

بیلجیئم ایئر فورس کا کہنا ہے کہ ایف 16 طیارے کو آگ لگنے اور دھماکہ ہونے کے نتیجے میں دو مکینک زخمی ہوئے ہیں،تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔

The post بیلجیئم میں ٹیکنیشن کی فائرنگ سے ایف 16 طیارہ تباہ appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں