87

نیپال، ماؤنٹ گرجا پر طوفان کی زد میں آ کر8 کوہ پیما ہلاک

کھٹمنڈو: نیپال میں ماؤنٹ گرجا پر کوہ پیمائی کرنے والے 8 افراد برفانی طوفان کی زد میں آ کرہلاک ہوگئے، ایک کوہ پیما لاپتہ ہے۔

نیپال میں ماؤنٹ گرجا پر کوہ پیمائی کرنے والوں کا کیمپ برفانی طوفان کی زد میں آنے سے ہلاکتیں ہوئیں، ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں میں جنوبی کوریا کے کوہ پیما کم چینگ ہو بھی شامل ہیں جو بغیر آکسیجن سلنڈر کے 14 چوٹیاں عبور کرنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرچکے تھے۔

نیپالی حکام کے مطابق تمام ہلاک شدگان کی لاشیں آج صبح ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ علاقے میں کیمپ کے ملبے اور برف میں دھنسی ہوئی ملیں تاہم موسم ناسازگار ہونے کے باعث لاشوں کی منتقلی کے عمل میں دشواری کا سامنا ہے۔

نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا۔ برفانی طوفان کے نتیجے میں نواں کوہ پیما لاپتہ ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

گورجا ہمل پہاڑ 7193 میٹر 23 ہزار 590 فٹ بلند ہے جسے کوہ پیما سر کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

The post نیپال، ماؤنٹ گرجا پر طوفان کی زد میں آ کر8 کوہ پیما ہلاک appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں