18

ضمنی انتخابات 2018: نتائج کا سلسلہ جاری، شاہد خاقان عباسی اور عالم گیر آگے

اسلام آباد: ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 35 نشتوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے ملک کے مختلف 35 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں اور تاریخ میں پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں نے آن لائن ووٹ کاسٹ کیا۔

اے آر وائی کو نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے۔ پہلا نتیجہ خیبرپختونخواہ کے صوبائی حلقے پی کے 3کے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری نتیجہ موصول ہوا ہے۔ پی کے3 پولنگ اسٹیشن لنگر میں 2 ووٹ کاسٹ ہوئے،  پی ٹی آئی کےساجدعلی اورن لیگ کے سردارخان کوایک ایک ووٹ ملا۔

این اے 243کراچی ٹو کے6 پولنگ اسٹیشنز کاغیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ موصول ہوگیا ہے۔ پی ٹی آئی کے عالم گیر خان 1153ووٹ لے کرآگے، ایم کیوایم کےعامرولی الدین چشتی کو 625ووٹ ملے ہیں۔

این اے 124لاہور2 کے 2پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ بھی اے ار وائی کو موصول ہوگیا۔ مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی کے 380ووٹ ملے ہیں۔ پی ٹی آئی کے غلام محی الدین کو 228ووٹ ملے ہیں۔

این اے 53اسلام آباد کے 14 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ میں پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان کو 2309 ووٹ کے ساتھ  مسلم لیگ ن کے وقاراحمد پر برتری حاصل ہے۔

پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی، الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے دوران پنجاب سے 19، خیبرپختونخواہ سے 2 اور سمندرپار پاکستانیوں کی ووٹنگ کے حوالے سے 3 شکایات موصول ہوئیں جبکہ بلوچستان اور سندھ سے کوئی شکایات نہیں ملی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ کل 5 ہزار 881 سمندر پار پاکستانیوں نے ووٹ کاسٹ کیا، جن میں سے 4 ہزار864 اوورسیز پاکستانیوں نےقومی اسمبلی جبکہ 1071 نے صوبائی نشستوں کےلیےووٹ کاسٹ کیا، مجموعی طور پر 80 فیصد لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ضمنی انتخابات میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوجی جوان جبکہ ایک لاکھ سے زائد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پولنگ اسیٹیشن کے اندر و باہر تعینات رہے، پولنگ کے دوران کسی قسم کاکوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکیورٹی اسٹاف کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے جس کے مطابق سیکیورٹی اسٹاف، پریذائیڈنگ افسرآراوز کے ماتحت ہوں گے۔

The post ضمنی انتخابات 2018: نتائج کا سلسلہ جاری، شاہد خاقان عباسی اور عالم گیر آگے appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں