79

سعودی حکومت جمال خشوگی کے قتل میں ملوث ہوئی تو سزا دیں گے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ سعودی عرب کا ہاتھ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے موت میں ہے تو وہ اسے ’سخت سزا‘ دے گا۔

 امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب تک سعودی حکومت نے صحافی کی گمشدگی میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے تاہم ریاض حکومت اگر صحافی کے قتل میں ملوث پائی گئی تو سزا ناگزیر ہوگی۔

ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خشوگی کے حوالے سے حقائق اور صداقت کا کھوج لگائیں گے اور تحقیقات کے ذریعے اس معاملے کی تہہ تک جائیں گے۔

دوسری جانب سعودی وزیر داخلہ نے  جمال خشوگی کی گمشدگی میں سعودی حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات کو بے بنیاد اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ صحافی جمال خشوگی 2 اکتوبر کو استنبول میں سعودی سفارت خانے سے لاپتہ ہوئے تھے۔ جس کے بعد ترک پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ سعودی صحافی کو قتل کردیا گیا تاہم سعودی قونصل خانے نے ترک پولیس کے الزام کو مسترد کردیا ۔

سعودی صحافی جمال خاشقجی کون ہے؟

جمال خاشقجی امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے لیے کام کرتے تھے،ماضی میں صحافی جمال خاشقجی نے سعودی شاہی خاندان کے مشیر کی حیثیت سے بھی کام کیا تھا۔

سعودی صحافی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی حالیہ اصلاحات اور سنہ 2030 ویژن کے تحت ملک کو جدید بنانے کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

سعودی حکومت نے گذشتہ سال اپنے ناقدین اور صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تو جمال خاشقجی امریکہ منتقل ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی انقرہ میں سعودی سفارتخانے میں داخل ہوئے تھے لیکن اس کے بعد واپس نہیں آئے، خاشقجی کی ترک منگیتر خدیجہ چنگیز کہتی ہیں کہ انھوں نے 11 گھنٹے تک قونصل خانے کے باہر جمال کا انتظار کیا لیکن وہ باہر نہیں نکلے

The post سعودی حکومت جمال خشوگی کے قتل میں ملوث ہوئی تو سزا دیں گے، ٹرمپ appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں