83

جمال خشوگی گمشدگی: امریکا اور برطانیہ کا انوسٹمنٹ کانفرنس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

واشنگٹن : سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے بعد برطانیہ اور امریکہ، سعودی عرب میں ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس کے بائیکاٹ پر غور کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انوسٹمنٹ کانفرنس کے متعدد اسپانسرز اور میڈیا گروپس نے کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ جات جمال خشوگی کی گمشدگی واقعے کا نتیجہ ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق محمد بن سلمان کی جانب سے ریفورم ایجنڈے کو پروموٹ کرنے کے لیے منعقدہ کانفرنس میں امریکی وزیر خزانہ اسٹیو میونچن اور برطانیہ کے عالمی ٹریڈ سیکریٹری لائم فوکس نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ صحافی جمال خشوگی 2 اکتوبر کو استنبول میں سعودی سفارت خانے سے لاپتہ ہوئے تھے۔ جس کے بعد ترک پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ سعودی صحافی کو قتل کردیا گیا تاہم سعودی قونصل خانے نے ترک پولیس کے الزام کو مسترد کردیا تھا ۔

The post جمال خشوگی گمشدگی: امریکا اور برطانیہ کا انوسٹمنٹ کانفرنس کے بائیکاٹ کا فیصلہ appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں