24

پاکستان کےلئےبہترین نظام جمہوریت جمہوریت جمہوریت ہے، چیف جسٹس

لاہور : چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا سب کو واضح پیغام ہےکہ آئین کیخلاف کوئی اقدام قابل قبول نہیں، پاکستان کےلئےبہترین نظام جمہوریت جمہوریت جمہوریت ہے ،جمہوریت ہی عوام کےبنیادی حقو ق کی تحفظ کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو سراہا۔

چیف جسٹس نے کہا عاصمہ جہانگیرہمارےدرمیان نہیں لیکن انہیں محسوس کرسکتےہیں، معاشرےمیں اساتذہ کااحترام بہت لازمی ہے، وہ ایک بہترین استادتھیں اور ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر نے انسانی حقوق کیلئےآواز اٹھائی ، آئین پاکستان لوگوں کوبنیادی حقوق کی فراہمی کاپابندبناتاہے، وہ مظلوموں کی مدد کرتی اورانصاف دلاتی تھی اب ہماری بھی ذمےداری ہےکہ ان کےمشن کوآگےبڑھائیں۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا تمام لوگوں کیلئے انصاف کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں،میری ذمےداری ہے کہ عوامی مسائل کےحل کیلئے نوٹس لوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو ہتھکڑی لگا کر عدالت لایا گیا , استاد کا معاشرےمیں بہت مقدس کردار ہے، اگر استاد نے غلطی کی تو بھی ان سےاحترام کابرتاؤ کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں : ججز گریبان میں جھانکیں، انصاف کی فراہمی میں تاخیر نظام کے لیے ناسور بن چکی ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس نے کہا عاصمہ جہانگیر سےسیکھا بنیادی حقوق کی کیا اہمیت ہے ؟ انسانی حقوق اور جمہوریت کےلیے ان کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے ، عاصمہ جہانگیرکی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ سب کو واضح پیغام ہے کہ آئین کےخلاف کوئی اقدام قابل قبول نہیں، پاکستان کے لئے بہترین نظام جمہوریت جمہوریت جمہوریت ہے ، جمہوریت ہی نظام ہے جو عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا عاصمہ جہانگیر کا انسانی حقوق کیلئے خدمات کا جزبہ بے مثال ہیں، اس تک پہنچنا مشکل ہے، 31 دسمبر کو پہلا نوٹس عاصمہ جہانگیر کے کہنے پر طیبہ تشدد کیس پر لیا تھا، وہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی آوازاٹھاتی تھیں۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کے علاوہ کوئی اورنظام نہیں چل سکتا، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے عاصمہ جہانگیر نے اسٹینڈرڈ وضع کیے اور پاکستان کی خدمت اور بہتری کیلئے بہت کام کیا۔

انھوں نے کہا عاصمہ جہانگیر مدد کرنے کی جو میراث چھوڑ کر گئیں، اسے اپنانا ہوگا، وہ میری استاد تھیں،انہیں آپا کہتا تھا،ان کی انسانی حقوق کیلئےخدمات سب کیلئے مشعل راہ ہیں۔

The post پاکستان کےلئےبہترین نظام جمہوریت جمہوریت جمہوریت ہے، چیف جسٹس appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں