77

ترکی اور امریکا میں تنائو کا خاتمہ ، امریکی پادری رہا

ترک عدالت نے قید امریکی پادری انڈرو برناسن کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر ازمیر کی عدالت نے امریکی پادری کو تین سال 15 دن قید کی سزا سنادی تھی جو عدالت کے مطابق گرفتاری کے دن سے گزاری جاچکی ہے ۔ ترک عدالت نے پادری پر عائد نظربندی اور سفری پابندی کے احکامات ختم کردئیے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے پادری کی رہائی کو وائٹ ہاؤس اور انقرہ حکومت کے درمیان خفیہ ڈیل قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ ترک پولیس نے سال 2016ءمیں امریکی پادری کو فوجی بغاوت کی حمایت اور دہشت گرد قرار دی جانے والی جماعت سے خفیہ تعلقات کے شبہے میں گرفتار کیا تھا جس کے باعث انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان شدید تناؤ ہوا تھا ۔گزشتہ روز امریکی میڈیا نے امید ظاہر کی تھی کہ ترک عدالت آج امریکی پادری کو رہا کردے گی ، اس حوالے سے واشنگٹن اور انقرہ میں معاہدہ طے پاگیا ہے ۔

The post ترکی اور امریکا میں تنائو کا خاتمہ ، امریکی پادری رہا appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں