93

یورپی کمیشن کے سربراہ نےبرطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کی نقل اُتاری

یورپی کمیشن کے سربراہ ژاں کلود ینکر نے برسلز میں ایک کانفرنس میں خطاب کے لیے آئے تو ڈائس پر پہنچنے سے قبل انہوں نے برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کی نقل اُتاری جس کی وجہ سے پورا ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا۔

تفصیلات کے مطابق خطاب سے قبل یورپی کمیشن کے سربراہ ژاں کلود ینکر نے اُسی انداز سے رقص کیا جیسا کہ گزشتہ بدھ کے روز ٹریزا مے نے کنزرویٹو پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں اپنے خطاب سے قبل کی تھی ۔

دوسری جانب یورپی کمیشن کے سربراہ کی اس حرکت نے ٹریزا مے کے حامیوں میں غصّے کی شدید لہر دوڑا دی۔ جس پر یورپی کمیشن کے سربراہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ژاں کلود ینکر کی یہ حرکت “کسی کے خلاف نہیں تھی”۔ ترجمان نے باور کرایا کہ ینکر کے دل میں ٹریزا مے کا بہت زیادہ احترام ہے۔برطانوی میدیا کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ینکر برطانوی وزیراعظم سے “مذاق” فرما رہے تھے۔

The post یورپی کمیشن کے سربراہ نےبرطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کی نقل اُتاری appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں