15

واجبات کی عدم ادائیگی، پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کردی

pso pia

کراچی: پی ایس او اور پی آئی اے کا تنازع برقرار ہے، واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے ایک بار پھر پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان جاری واجبات کی عدم ادائیگی کا تنازع حل نہیں ہوسکا ہے ایک بار پھر پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی معطل کردی ہے۔

پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے 17 ارب روپے سے زائد کے واجبات ادا نہیں کیے ہیں، پی آئی اے نے روزانہ کی بنیاد پر ادائیگیوں کا وعدہ کیا تھا، پی آئی اے نے چار دن سے ادائیگیاں نہیں کی ہیں۔

پی ایس او کے مطابق چار دن کے 28 کروڑ روپے کی ادائیگیاں نہیں ہوئی تھیں، پی آئی اے کے چار طیاروں کو فیول کی فراہمی بند کی ہے۔

کراچی سے لاہور اسلام آباد اور سکھر جانے والی پروازوں کو فیول فراہم نہیں کیا گیا ہے، پی آئی اے کی پروازوں کی روانگی میں تاخیر کے سب مسافروں نے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کردی تھی جبکہ رات گئے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد فیول کی فراہمی بحال کردی گئی تھی۔

The post واجبات کی عدم ادائیگی، پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں