80

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نیکی ہیلی عہدے سے مستعفی

واشنگٹن: امریکی سفیر برائے اقوام متحدہ نیکی ہیلی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

امریکی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق نیکی ہیلی کا استعفیٰ امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے قبول کرلیا ہے۔ تاہم ان کا عہدے چھوڑنے کی حتمی تاریخ اور وقت اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

امریکا کے صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ” میں ایک اہم اعلان اپنی دوست سفیر نیکی ہیلی کے ہمراہ اوول آفس میں 10 دس بجکر 30 منٹ پر کروں گا”۔

امریکی خبررساں ادارے فاکس نیوز کا کہنا ہے کہ اب تک یہ واضح نہیں ہوسکاہے کہ ہیلی نے استعفی کیوں دیا ہے یا ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استعفی کیوں قبول کرلیا ۔

The post اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نیکی ہیلی عہدے سے مستعفی appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں